گلگت بلتستان میں بارشوں ،برفباری سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کر دی ہیں ،اقبال حسن
صوبائی حکومت کے تمام ذیلی ادارے بشمول جی بی ڈی ایم اے اور محکمہ ورکس سڑکوں کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، گلگت بلتستان میںفی الحال ایندھن کی قلت نہیں،وزیر اطلاعات وپلاننگ گلگت بلتستان
جمعہ 7 اپریل 2017 21:25
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزاور ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ کسی بھی اضلاع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ تیار رہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں صوبائی حکومت بارشوں اور برف باری سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ،گلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں بارشوں سے ہونے والی سلائیڈنگ کی وجہ سے کچھ اضلاع میں راستے بلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ،جس کو بحال کرنے کے لیے ریسکیو کی ٹیم اپنی فرائض سر انجام دے رہیں ہے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ قدرتی آفات کی بناء پر ترقی کا سفر متاثر ضرور ہوتا ہے مگر صوبائی حکومت نے ان قدرتی آفات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کے سدباب کے لیے ماضی کی نسبت بہتر پلاننگ کی ہے، انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت موجودہ حکومت بہتر طریقے سے آفات سے نمٹنے کے لیئے تیار ہے اور خطے کے طول و عرض میں کسی بھی بنا گہانی صورتحال کا سامنا مستعدی سے کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.