کوئٹہ ‘گوٹھ سردار داد محمد جکھرانی میں آتشزدگی سے 6گھر جلنے سے 4 رہائشی بھی زخمی

گھر میں رکھا ہوا اناج خاکستر ‘جھلس کر پالتو جانور بکر یا ں بھی ہلاک

جمعہ 7 اپریل 2017 21:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی کے قریب باہو کھوسہ تھا نہ کی حدود گوٹھ سردار داد محمد جکھرانی میں آتشزدگی سے چھ گھر جل گے گھر میں رکھا ہوا اناج جل گیا اور جھلس کر پالتو جانور بکر یا ں بھی ہلاک ھو گئیں آگ سے جھلس جانے سے چار افراد اللہ بخش بشیر احمد بادل خان اور گہنور خان زخمی ھوگے آگ پر بر وقت قابو نہ پایا گیا بتایا جاتا ہے کہ گھر کے چھولے سے چنگاری اٹھنے سے آگ لگی تھی سندھ حکومت کی جانب سے مو قپر کوئی فائر بر یگیڈ نہ پہنچ سکا۔

متعلقہ عنوان :