دہشت گردی کی بڑی وجہ غربت اور نا انصافی ہے،ٹکا خان عباسی

جمعہ 7 اپریل 2017 21:39

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2017ء) اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی نے کہاہے کہ دہشت گردی کی بڑی وجہ غربت اور نا انصافی ہے اور ان دونوں سماجی برائیوں کا خاتمہ کیے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ سی پیک منصوبہ مکمل ہوا تو یقینا عام آدمی کی زندگی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونگے اور ملک کے 20کروڑ عوام کی نظریں اس منصوبے پر ہیں ۔

افواج پاکستان اس منصوبے کی ضامن ہیں لہٰذا تمام تر رکاوٹوں کے باوجود یہ منصوبہ ضرور مکمل ہو گا ۔ وہ جمعہ کواخبار فروش یونین سٹی چکوال کے عہدیداروں کی حلف برادری تقریب میں خطاب کر رہے تھے ۔ ٹکا خان عباسی نے عہدیداروں سے حلف لیا تقریب کی صدارت چیف وارڈ ن سول ڈیفنس راجہ مجاہد افسر نے کی جن مقررین نے خطاب کیا ان میں حافظ معاویہ رمضان ، ملک غلام علی ، صدر محمد مرتضی آصی ، سابق سیکرٹری جنرل قیصر عباس ، جنرل سیکرٹری ثقلین یایسین ، ملک صفی الدین صفی ، ملک صابر حسین تلہ گنگ ، سیکرٹری جنرل راولپنڈی اخبار فروش یونین عقیل عباسی ، لیبر فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ، محمد خان عاقل ، خواجہ بابر سلیم محمود ، اور ارشد عباسی نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

ٹکا خان عباسی نے کہا کہ رزق حلال کمانے والا طبقہ پورے ملک کیلئے ایک رول ماڈل ہے انہوں نے کہا کہ 80ہزار اخبار فروش میرے بچے ہیں اور میری زندگی اخبار فروشوں کیلئے وقف ہے اخبار فروش یونین کے ملک غلام علی ، مرتضی آصی اور ثقلین یاسین نے ٹکا خان عباسی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملک بھر میں اخبار فروشوں کا یکساں کمیشن مقرر کروا کے اخبار فروشوںکی مالی حالت کو بہتر بنایا ہے قبل ازیں جب ٹکا خان عباسی چکوال پریس کلب پہنچے تو ان کا ہماری آن ہماری شان ٹکا خان ٹکا خان اور اخبار فروشوں کا وزیر اعظم ٹکا خان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور ان کا پھولوں کی پتیاں اور ہار پہنا کر استقبال کیا گیا ۔

راجہ مجاہد افسر نے اخبار فروش یونین کیلئے 50ہزار روپے عطیہ کا اعلان کیا گیا جو موقع پر ہی ادا کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :