کراچی‘ جیکسن پولیس نے منشیات فروش سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے چرس اور شیشہ برآمد کرلیا

جمعہ 7 اپریل 2017 23:13

کراچی‘ جیکسن پولیس نے منشیات فروش سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے چرس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) جیکن پولیس نے نے منشیات فروش سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے چرس اور شیشہ برآمد کرلیا،ایس ایچ او عرفان میو کے مطابق ملزم یونس شاہ ولد نور شاہ پٹھان کے قبضے سے 1250 گرام شیشہ برآمد کیا گیا ،جبکہ ملزم کا ایک ساتھی نعیم 1150 گرام چھوڑ کر فرار ہوگیا ،پولیس کے مطابق ایک افغانی باشندے کو بھی گرفتار کیا گیا ،اس کے علاوہ پولیس نے ایک دوسری کارروائی میں اعظم ولد دوست محمد پٹھان نامی شخص کو گرفتار کر کے 10 کلو گرام چرس برآمد کرلی ،جبکہ اس کا ساتھی ولی خان 1100 گرام چرس چھوڑ کر فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے ،اہم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :