ہزارہ یونیورسٹی میں عورت فائونڈیشن اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے ’’صنفی مساوات پروگرام‘‘ اختتام پذیر ہو گیا

جمعہ 7 اپریل 2017 23:32

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2017ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں عورت فائونڈیشن اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام ’’صنفی مساوات پروگرام‘‘ اختتام پذیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس تھے۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی و معاشرتی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ خواتین ہر میدان میں آگے آئیں اور مردوں کے شانہ بشانہ قومی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، اس کے لئے ضروری ہے کہ مرد حضرات خواتین کو ان کے کام کی جگہوں اور دیگر دفتری کام کاج کی جگہوں پر عزت دیں اور برابر کا شہری سمجھیں۔

وائس چانسلر نے صنفی مساوات پروگرام کے کامیاب انعقاد پر اس پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سہیل فاروق کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور کوششوں کی بدولت یونیورسٹی میں ایک حساس موضوع پر کانفرنس کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یونیورسٹی کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر اور صنفی مساوات پروگرام کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر سہیل فاروق نے مذکورہ پروگرام کے اہداف و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ دو ماہ پر مشمتل اس پروگرام میںیونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی250 ملازمین تربیت دی گئی جس میں انہیں کام کاج کی جگہوں پر عورتوں کے حقوق اور فرائض سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبوں کے سربراہان، انتطامی افسران کے علاوہ طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :