برما میں باراتیوں سے بھری کشتی جہازسے ٹکراگئی-20افرادڈوب کرہلاک ‘درجنوں لاپتہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 8 اپریل 2017 12:49

برما میں باراتیوں سے بھری کشتی جہازسے ٹکراگئی-20افرادڈوب کرہلاک ‘درجنوں ..
ینگون(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08اپریل۔2017ء) جنوب مغربی میانمار میں باراتیوں سے بھری کشتی گارگو جہاز کے ساتھ ٹکرانے سے تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ڈوب کر ہلاک اور ایک درجن کے قریب لا پتہ ہو گئے۔میانمار کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق 60 کے قریب باراتی کشتی میں بیٹھ کر اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ ملک کے جنوب مغربی شہر پاتھون میں ان کی کشتی گارگو جہاز سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں تمام افراد ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق واقعہ میں 20 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 27 افراد کو بچا لیا گیا، ایک درجن کے قریب تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ واضح رہے کہ میانمار میں سمندری حادثات معمول کی بات ہے کیونکہ وہاں کے عوام کشتی کے ذریعے نقل و حمل پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی ایک کشتی کے حادثے میں 73 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ مارچ 2015 میں بھی اسی قسم کے ایک حادثے میں 64 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

متعلقہ عنوان :