مشاہد حسین سید کی سربراہی میںسینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس پرسوں ہو گا

ریٹائرڈ آرمی جنرنیلوں کو زرعی زمینوں کی الاٹمنٹ کے اعتراضات پر بریفنگ دی جائیگی

ہفتہ 8 اپریل 2017 16:39

مشاہد حسین سید کی سربراہی میںسینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2017ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں ریٹائرڈ آرمی افسران کوریٹائرمنٹ کے موقع پر زرعی زمینوں کے الاٹمنٹ اور سروے آف پاکستان سے 21ٹرینی افسران کی برطرفیوں کے حوالے سے وزارت کے افسران بریفنگ دیں گے کمیٹی کا اجلاس چیرمین مشاہد حسین سید کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس سوموار 10اپریل کو منعقد ہوگا اجلاس میں ایوان بالا کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینٹرز کی جانب سے سروے آف پاکستان سے 21ٹرینی اپرنٹسس کو برخاست کرنے کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس پر سروے آف پاکستان کے حکام بریفنگ دیں گے اجلاس میں ریٹائرڈ آرمی جنرنیلوں کو ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد زرعی زمینوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اعتراضات پر بھی وزارت دفاع کے حکام بریفنگ دیں گے ۔

اعجاز خان

متعلقہ عنوان :