عمران فاروق قتل کیس کا جیل ٹرائل اوردہشتگردی کی دفعات چیلنج کر دیا گیا

ہفتہ 8 اپریل 2017 17:00

عمران فاروق قتل کیس کا جیل ٹرائل اوردہشتگردی کی دفعات چیلنج کر دیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2017ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عمران فاروق کے قتل کیس کا جیل ٹرائل اوردہشتگردی کی دفعات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔قتل کیس میں ملوث ملزم معظم علی کے وکیل بیرسٹر محمد علی سیف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران فاروق قتل کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اورانسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات ختم کی جائیں۔

واضح رہے کہ سکیورٹی کے پیش نظر 12 مئی 2016 سے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہورہی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس بات کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کبھی جیل ٹرائل کی درخواست کی ہو، ٹرائل کا مقام بدلنے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا جو غیر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ طریقہ ٹرائل کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ اس جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی وجہ سے ملزم کو طویل عرصے سے عدالت یا عوامی مقام پر نہیں لایا جاسکا اور ملزم معظم کی صحت انتہائی ابتری کا شکار ہے۔

پٹیشن میں انسداد دہشت گردی کی دفعات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا گیا کہ عمران فاروق کے قتل کے وقت کوئی ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا کہ جس کے باعث مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :