چلاس،برفباری ،لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم کو جزوی طور پر بحال

ہفتہ 8 اپریل 2017 21:27

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اپریل2017ء) برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گزشتہ 48 گھنٹے سے بند شاہراہ قراقرم کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔چلاس تا گلگت تک شاہراہ قراقرم بارشوں، برفباری اورلینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو گیا تھا ۔

(جاری ہے)

شاہراہ قراقرم کے بندیش سے ہزاروں مسافر گاڑیاں تین روز سے پھنسے ہوئے تھے۔پھنسے مسافروں میں بچے اور خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا گلگت بلتستان کی طرف آمدورفت کا سلسلہ جاری، پھنسے سیاح اپنے منزل کی طرف رواں دواں ہے ،ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے پھنسے افرادمیں کھانے پینے کی اشیا ء تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :