عالمی طاقتیں اسلحہ فروخت کرنے کے لیے مسلم ممالک پر جنگ مسلط کیے ہوئے ہیں،جے یوآئی

مودی نے کشمیراور بشار الاسد نے شام میں مظالم ڈھاکر چنگیز او رہلاکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالاہے،مفتی رویس

اتوار 9 اپریل 2017 16:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2017ء) عالمی طاقتیں اسلحہ فروخت کرنے کے لیے مسلم ممالک پر جنگ مسلط کیے ہوئے ہیں۔ مودی نے کشمیراور بشار الاسد نے شام میں مظالم ڈھاکر چنگیز او رہلاکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالاہے۔ کشمیراور شام کے مسلمانوں نے جس استقامت اور جرات کے ساتھ مظالم کو برداشت کیا، اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

ظلم کی رات آخر ایک دن ختم ہوکررہے گی اور کشمیریوں او رفلسطینوں کوظالم حوثیوںسے نجات مل کررہے گی ۔ شام اور کشمیرمیں خاموش تماشائی کاکردار اداکرنے والے اقوام متحدہ کاکردار افسوسناک ہے۔ ان خیالات کااظہار آل جموں کشمیر جے یو آئی کے مرکزی امیر مفتی رویس خان ایوبی ،جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اشرف مرکزی سیکرٹری اطلاعات ، مذہبی سکالر علامہ عطاء اللہ علوی،ڈویژنل امیر مولاناقاضی منظورالحسن، مرکزی راہنماء پروفیسرلقمان مسعود چغتائی اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہا شام اور کشمیرمیں مسلمانوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔مغربی ممالک مسلمانوں پر جنگ مسلط کرکے اپنااسلحہ فروخت کررہے ہیں۔ انھوںنے کہا مغربی ممالک کی اسلحہ کی فیکٹریاں مسلمانوں کے خون اور لہو سے چل رہی ہیں ۔ا نھوںنے کہا انسانی حقوق کی بات کرنے والی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کوکشمیراور فلسطین کے مظالم نظرکیوںنہیں آتے۔

انھوںنے کہا مسلمانوں نے آزادی کے لیے قربانیاں دی، مسلمان ہر ظالم کے ظلم کو شہادت کی سعادت سمجھ کر گلے لگاتے ہیں ۔ انھوںنے کہا عالمی دہشتگرد مودی اور بشار الاسد نے جن مظالم کے ساتھ قوموں کو غلام بنانے کی راہ اختیار کی، ان کو دیکھ کر چنگیز خان اور ہلاکوخان کے ظلم بھی شرماجائیں۔ انھوںنے کہا اقوام عالم مسلمانوں پر ہونے والے ان مظالم میں کردار اداکرتے ہوے ہر دو قاتلوں کو ان کے ظلم سے باز رکھے ۔

انھوںنے کہا اقوام متحدہ اور ان کی ذیلی تنظیمیں جانوروں ، درختوں کے حقوق کی بات کرتی ہیںانھیں کشمیراور فلسطین کے مسلمان آخرنظرکیوںنہیں آتے۔ انھوںنے کہا کشمیرکے مسلمانوںاور فلسطین کے مسلمانوں کوآخر ایک ناایک دن آزادی مل کررہے گی اور ظلم کا غرور خاک میں مل کررہے گا۔ انھوںنے کہا بشار الاسد اس صدی کا چنگیز ہے ، جس نے مسلمانوں کے بچوں ، عورتوں ، بوڑھوں کو قتل وغارت گری کے گھاٹ اتاردیا ہے۔ انھوںنے کہا اقوام متحدہ مودی اور بشار الاسد کو مظالم سے باز رکھنے میں کردار اداکرے۔