یو ایس ایڈ کے تعاون سے خوشحالی بنک قرضے کا آغاز

اتوار 9 اپریل 2017 18:40

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2017ء) ڈائریکٹر خوشحالی بنک میڈم آمنہ حسن نے کہاہے کہ خوشحالی بنک نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے خوشحالی بنک قرضے کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت چھوٹے زمینداروں کو ڈیڑھ لاکھ سے 5لاکھ روپے کے قرضے جاری کئے جائیں گے ۔یہ بات انہوںنے ایک تقریب کے دوران بتائی جس کے مہمان خصوصی یو ایس ایڈ پاکستان کے ڈائریکٹر مس لک تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ یو ایس ایڈ پاکستان میں مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کررہی ہے جس میں صحت ‘تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں پاکستان کو معاونت کر رہی ہے اور اب چھوٹے زمینداروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے 5لاکھ روپے تک نئے یا ری کنڈیشن ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات بھی دیئے جائیں گے اور قرضے کی مدت واپس 5سال مقرر کی گئی ہے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ خوشحالی بنک قرضے کا اجراء ساہیوال سے کیاجارہاہے جس کا دائرہ کار بعدازاں ملک بھرمیں بڑھادیا جائے گا ۔خوشحالی بنک اس سے قبل مائیکروفنانس کے قرضوں کا اجراء کر رہاہے جس کی بدولت غریب لوگوں کو اپنے چھوٹے کاروبار کو بہتربنانے میں بھرپور مدد مل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :