سعودی عرب اور سوڈان کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں

فوجی مشقیں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری ہی: صدر البشیر

پیر 10 اپریل 2017 12:14

سعودی عرب اور سوڈان کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں
خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2017ء) سعودی عرب اور سوڈان کی فضائیہ کی گذشتہ دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشترکہ فوجی مشقیں’نیل کی ڈھال‘ گذشتہ روز اختتام پذیر ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں سوڈان کے صدر محمد عمر البشیر اور سعودی حکام بھی شریک ہوئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے ’مروی‘ ایئر بیس پر ہونے والی مشقوں میں سعودی عرب کے ’ایف 15‘ ٹائیفون اور ’ہاک‘ نامی نو طیاروں نے حصہ لیا۔

جب کہ جنگی مشقوں کے دوران سوڈان کے میگ 29،سوخوی 52، سوخوی 42،’می 17‘ اور راڈار بریگیڈ کے سپاہیوں نے حصہ لیا۔سعودی عرب اور سوڈان کی مشترکہ فضائی مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کی فضائی جنگی صلاحیت کو بہتر بنانا۔ ایک دوسرے کی جنگی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا، مشترکہ جنگی مقاصد اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا اور آپریشنل کارروائیوں کے لیے فوج کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا