مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگی انتخابات میں بدترین شکست پر بھارت سرکار بوکھلا گئی

قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری شہید ،2 روز میں شہداکی تعداد 12 ہوگئی ڈھونگ انتخابات اور کشمیریوں کے قتل کے خلاف وادی میںمکمل ہڑتال ، بھارت مخالف ریلیاں ، کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ سمیت تمام حریت رہنماں کو نظر بند یا جیلوں میں بند کر دیا، نوجوانوں کی شہادتوں کی خبر پھیلتے ہی سری نگر اور دیگر مقامات پر مظاہروں میں شدت آگئی

پیر 10 اپریل 2017 13:52

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اپریل2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگی انتخابات میں بدترین شکست پر بھارت سرکار بوکھلا گئی، بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا جس کے بعد 2 روز میں قابض افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی،ڈھونگ انتخابات اور کشمیریوں کے قتل کے خلاف وادی میںمکمل ہڑتال ، بھارت مخالف ریلیاں نکالی گئیں، کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ سمیت تمام حریت رہنماں کو نظر بند یا جیلوں میں بند کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقمقبوضہ کشمیر میں ڈھونگی انتخابات میں بدترین شکست پر بھارت سرکار بوکھلا گئی۔ پیر کی صبح بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں پر تشدد کارروائیوں کے دوران مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا بھارتی فوج کے مطابق مارے جانے والے چاروں افراد مجاہدین تھے جو فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہگزشتہ روز قابض افواج نے بڈگام اور گاندر بل میں ضمنی انتخابات کا ڈھونگ رچاتے ووٹ نہ کاسٹ کرنے اور پولنگ اسٹیشن کے اندر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے کی پاداش میں نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 8 کشمیری شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔

ڈھونگ انتخابات اور کشمیریوں کے قتل کے خلاف وادی میںمکمل ہڑتال ، بھارت مخالف ریلیاں نکالی گئیں، کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ سمیت تمام حریت رہنماں کو نظر بند یا جیلوں میں بند کر دیاجب کہ نوجوانوں کی شہادتوں کی خبر پھیلتے ہی سری نگر اور دیگر مقامات پر مظاہروں میں شدت آگئی ۔