کشمیری عوام انتخابات نہیں ریفرنڈم اور آزادی چاہتے ہیں ، میر واعظ عمر فاروق

پیر 10 اپریل 2017 16:47

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2017ء) حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے تاہم ہمارے حوصلے بلند ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ بھارتی ظلم و ستم کا مقصد کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کمزور کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام نے نام نہاد بھارتی انتخابات کے ڈرامے کو مسترد کر کے پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ یہاں کے لوگ انتخابات نہیں آزادی چاہتے ہیں یہ کشمیری عوام کا بھارتی حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہے ۔

میر واعظ عمر فاروق نے کہاکہ کشمیری عوام انتخابات نہیں ریفرنڈم چاہتے ہیں ۔ بھارتی حکومت نے ہمیں نظر بند رکھا اور کمپین چلانے تک کی اجاز ت نہیں دی مگر اس کے باوجود کشمیری عوام نے بھارتی نام نہاد انتخابات کو مسترد کر کے پوری دنیا کو پیغام دیا ہے ۔حریت رہنما کے مطابق بھارتی حکومت جمہوریت کی بات کرتی ہے مگر شرم کی بات ہے کہ بھارتی فوج نہتے اور معصوم کشمیریوں کو گولیاں مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :