یونس خان کی سب سے بڑی خوبی ان کی ’’پاکستانیت‘‘ ہے،سرفہرست کرکٹرز میں شامل ہیں ، رمیز راجہ

پیر 10 اپریل 2017 21:58

یونس خان کی سب سے بڑی خوبی ان کی ’’پاکستانیت‘‘ ہے،سرفہرست کرکٹرز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں یونس خان پاکستان کے سرفہرست کرکٹرز میں شامل ہیں، یونس خان کی سب سے بڑی خوبی ان کی ’’پاکستانیت‘‘ ہے۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ اوپنررمیز راجا کا کہنا ہے کہ قوی امید ہے یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل جس سے وہ محض 23رنز کی دوری پر ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ہی ٹیسٹ میں عبور کرلیں گے۔رمیز راجا نے ساتھ ہی اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ یونس خان اور کھیلیں اور اسی طرح رنز بناتے رہیں، کیوں کہ جب وہ بیٹنگ کرتے ہیں تو کمنٹری کر نے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :