سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں گرلز بیڈ منٹن کے مقابلہ شروع

پیر 10 اپریل 2017 23:12

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2017ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں گرلز بیڈ منٹن کے مقابلہ شروع ہو گئے ، ڈائریکٹوریٹ اسپورٹس سندھ زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام گرلز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کیا مقابلہ میں پہلے دن کے میچ میں کراپ پروڈیکشن ڈیپارٹمنٹ کی مرینہ نے وٹرنری کی عمارا کو 15-8کے مقابلہ میں15-9سے شکست دی اور دوسرے میچ میں بھی کراپ پروڈیکشن کی کرن نے سوشل سائنس کی سندس کو شکست سے دوچار کیا اس موقع پر طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد میں موجود تھی جبکہ وائس چانسلر کے علاوہ مختلف فیکلٹیز کے ڈینز ڈاکٹر پروفیسر مقصود احمد رستمانی ، ڈاکٹر پروفیسر صغیر احمد شیخ ، ڈاکٹر اعجاز اور دائریکٹر اسپورٹس انوار خانزادہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :