بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قانون کے مطابق پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے ، جلد بھارتی جاسوس کو دی جانے والی اس سزا پر وزارت خارجہ سے تفصیلی بیان جاری ہو جائے گا

مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز کا سینیٹ میں مشاہد حسین کے نکتہ اعتراض کا جواب

منگل 11 اپریل 2017 07:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اپریل2017ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے پیر کی شام کو سینیٹ کو ابتدائی بیان میں واضح کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قانون کے مطابق پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے ، جلد بھارتی جاسوس کو دی جانے والی اس سزا پر وزارت خارجہ سے تفصیلی بیان جاری ہو جائے گا ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پیر کو سینیٹ میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید کے نقطہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے باقاعدہ طور پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کے بارے میں آج (منگل کو ) ایوان بالا کو اعتماد میں لیے جانے کا قوی امکان ہے اس بارے میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی پالیسی بیان متوقع ہیں ۔ گزشتہ روز ابتدائی اور انتہائی مختصر بیان میں سرتاج عزیز نے کہا کہ اس سزا پر ابھی تفصیلی بیان جاری کرنا قبل از وقت ہو گا چیئرمین سیینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ بھارتی ردعمل کیا ہے سرتاج عزیز نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم کلبھوشن یادیو کو قانون کے مطابق پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے ۔…(م د +اع)