طالبان اور انتہا پسندی کے استعمال سے افغانستان میں پاکستان اور مغرب کے مفادات پورے نہیں ہوسکتے ، حامد کرزئی

منگل 11 اپریل 2017 09:36

کابل/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اپریل2017ء) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان اور انتہا پسندی کے استعمال سے افغانستان میں پاکستان اور مغرب کے مفادات پورے نہیں ہوسکتے ، طالبان افغان آبادی کا ایک حصہ ہیں جنہیں پاکستان استعمال کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

افغانستان ٹائمز کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی ایک بھارتی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہنا تھا کہبد قسمتی سے ہمارا دوست ملک مغربی اور بعض دیگر ممالک کے ساتھ مل کر یہ سوچتے ہیں کہ دین میں بنیاد پرستی اور انتہا پسندی کے ساتھ افغانستان میں ان کے مفادات پورے ہو سکتے ہیں ۔

کرزئی کا کہنا تھا امریکی اور کچھ دیگر مغربی ممالک نے سوویت یونین کے خلاف ایسا کیا ۔ پاکستان نے اسے افغانستان اور بھارت کے خلاف استعمال کیا ۔ …(م د)