ریلوے، پی آئی اے، پی ٹی سی ایل، سٹیل مل کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے،پاکستان لیبر فیڈریشن

جاگیردار، سرمایہ دار اور حکومت مل کر محنت کش طبقہ کا استحصال کررہے ہیں،نجکاری سے اربوں روپے کا نقصان ہوا اور ہزاروں ملازمین بے روزگار ہوگئے، پیر سید آفتاب حسین شاہ بخاری

منگل 11 اپریل 2017 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) پاکستان لیبر فیڈریشن (PLF)کا اجلاس صدر آصف وردگ کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں آزاد کشمیر سے مزدوروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مزدور کسان تحریک پاکستان کے صدر پیر سید آفتاب حسین شاہ بخاری، پاکستان نیشنل فیڈریشن آف ٹریڈیونینزکے صدر ملک علی عمراعوان، پاکستان کنٹرکشن ورکرز یونین صدر محمد سلیم چوہدری، آل پاکستان ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے صدر محاذ احمد، آل پاکستان میٹل ورکرز فیڈریشن کے صدر عظمت علی انور، پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل انیس الرحمن، پاکستان ایگری کلچر ورکرز یونین کے صدر چوہدری محمد اکبر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل حاجی محمد سعید آرائیں نے کہا اکہ ملک میں غربت اور بے روزگاری سے تنگ آکر لوگ خودکشیاں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری محکموں کو فروخت کیاجارہا ہے۔ ٹیلی کام کی نجکاری سی35ہزار ملازمین فارغ ہوگئے اور اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے قومی ادارہ تھا اس کو فروخت کیاجارہا ہے۔ نجی ائیرلائن کو بے پناہ مراعات دی جارہی ہیں اور قومی ائیرلائن کو تباہ کردیا گیا۔

مسز عطیہ سلیم چیئرپرسن نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کا ایک ٹولہ افتادرپر قابض ہیں اوردونوں ہاتھوںسے قومی خزانہ کو لوٹ رہے ہیں، فرید اعوان سینئر نائب صدر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریلوے کی نجکاری سے قومی ادارہ کو تباہ کیا جارہاہے ۔ انہوںنے کہا کہ فوری طور پر سہ فریقی لیبر کانفرنس بلائی جائے اور اس میں مزدوروں کے حقیقی نمائندوں کو بلایا جائے تاکہ قابل عمل لیبر پالیسی کی تشکیل ہوسکے۔

صوبہ پنجاب کے صدر ملک محمد اقبال نے کہاکہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے لاکھوں محنت کش بے روزگار ہوگئے ہیں بچوں سے جبری مشقت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ پیر آفتاب حسین شاہ نے کہا کہ ہمارا ملک زرعی زمین کو ختم کیا جارہاہے۔ اس ملک کے 90فیصد عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اجلاس سے ملک منیر احمد ، شعیب انورچودھری ، عاشق غوث اور حافظ دلاور نے بھی شرکت کی۔