فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ناکامی، ارجنٹائن نے قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ کو برطرف کر دیا

ایڈگارڈو نے 8 میچز میں ارجنٹائن کی کوچنگ کی، جن میں3 جیتے، 2ڈرا اور3 میچزمیں ارجنٹائن کو شکست ہوئی

منگل 11 اپریل 2017 17:34

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ناکامی، ارجنٹائن نے قومی فٹ بال ٹیم کے ..
یونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اپریل2017ء) ارجنٹائن نے قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ ایڈگارڈوبوزا کو برطرف کر دیا، ارجنٹائن نے 2018ء میں شیڈول فیفا ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں براہ راست جگہ بنانے میں ناکامی کے بعد ایڈگارڈو کو عہدے سے فارغ کیا، ایڈگارڈو نے 8 میچز میں ارجنٹائن کی کوچنگ کی، ان کی زیر کوچنگ ارجنٹائن نے تین میچز جیتے، دو ڈرا کئے اور تین میں اسے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ٹیم 2018ء ورلڈکپ کے سلسلے میں سائوتھ امریکہ کوالیفائنگ گروپ میں پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر رہی جس کی وجہ سے وہ براہ راست میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔ ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کلاڈیو ٹاپیا نے اپنے بیان میں کہا کہ ایڈگارڈو کی زیر کوچنگ ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس اور بری رہی جس کی وجہ سے ہم نے انہیں آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اب ٹیم کے کوچ نہیں رہے۔

متعلقہ عنوان :