سپریم کورٹ :قتل کے مقدمہ میں تین مجرمان کی سزا عمر قید میں تبدیل

بیوی کے بغیر گھر کا سارانظام تباہ،گھر کا چولہا بھی نہیں جلتا،جسٹس دوست کھوسہ کے ریمارکس

منگل 11 اپریل 2017 18:33

سپریم کورٹ :قتل کے مقدمہ میں تین مجرمان کی سزا عمر قید میں تبدیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) سپریم کورٹ میں قتل کے مقدمات کی سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ یہ حقیقت ہے کہ بیوی کے بغیر گھر کا سارا نظام تباہ ہو جاتا ہے ،بیوی کے بغیر تو گھر کو چولہا بھی نہیں جلتاجبکہ عدالت عظمیٰ نے قتل کے تین الگ الگ مقدمات میں پھانسی کی سزا یافتہ ملزمان صالح محمد ،صغیراحمد اورسہیل کی سزا کوعمرقید میں تبدیل کردیا ، منگل کو تینوں مقدمات کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ملزم صالح محمد پر 2003 میںبلوچستان کے علاقے حب میں دوافراد،ملزم صغیراحمدپر2003میںگوجرانوالہ میں اپنے سسرمحمد نواز کوقتل کرنے کاالزام تھاجبکہ ملزم سہیل پر2006میںسرگودھامیں لیاقت علی کوقتل کرنے کاالزام تھا،تینوں ملزمان کوٹرائل کورٹ نے سزائے موت دی جسے ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھاتھا،بیوی کی آباد کاری کے تنازعے پر سسر کو قتل کرنے والے ملزم محمد صغیر احمد کی اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بیوی کے بغیر بھی گزارہ کر لینا چاہئے،یہ بھی حقیقت ہے کہ بیوی کے بغیر گھر کا سارا نظام تباہ ہوجاتا ہے،بیوی کے بغیر تو گھر کا چولہا بھی نہیں جلتا،ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے گھر داخل ہوتے ہی قتل نہیں کیا،،ایف آئی آر کے مطابق ملزم ایک سال سے بیوی کی آباد کاری کی کوشش کرتا رہا، پہلے مذاکرات اور پھر اشتعال کے نتیجے میں وقوعہ ہوا۔