بھارت کی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں، سینیٹرسردار ذوالفقار کھوسہ

منگل 11 اپریل 2017 19:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2017ء) سینیٹرسردار ذوالفقار خان کھوسہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پوری دنیا خاموش ہے جبکہ نوجوان طلباء کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے، بھارتی جاسوس حاضر سروس فوجی ہے جس کی سزا موت ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا قوم کا بچہ بچہ ملک کے دفاع کیلئے کھڑا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کے علاوہ وطن عزیز کیلئے 19کروڑ عوام ملک کے دفاع کیلئے تیار کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں جس بھارتی جاسوس کو دہشت گردی سمیت دیگر جرائم میں پکڑا ہے اس کو سزائے موت دی ججائے گی جو لوگ دوسرے ممالک میں جا کر دہشت گردی، جاسوسی کرتے ہیں اس کی سزا صرف اور صرف موت ہے جو فوجی دوران سروس لڑتا ہوا پکڑا جائے وہ الگ معاملہ ہے لیکن جو دہشت گردی یا جاسوسی کرتا ہے حاضر سروس ہونے کے باوجود اس کی سزا موت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پوری دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے اور خاموش بھی ہے، بے گناہ نوجوان طلباء کو شہید کیا جا رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر دنیا میں کہیں بھی طالب علموں کوکوئی نہیں چھیڑتا، بھارت واحد ملک ہے جو بچوں سمیت نوجوان پر مظالم کر رہا ہے۔