عوام کی خدمت کے لیے جیکب آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، محمد میاں سومرو

الیکشن میں کس پارٹی کی طرف سے حصہ لیا جائے گا یہ فیصلہ ابھی نہیں کیا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا، سابق نگران وزیراعظم

منگل 11 اپریل 2017 21:26

عوام کی خدمت کے لیے جیکب آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208سے الیکشن ..
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کے لیے جیکب آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام نے مجھ پر پہلے بھی اعتماد کیا ہے اب بھی اعتماد کرتے ہوئے مجھے کامیاب کرے گی، الیکشن میں کس پارٹی کی طرف سے حصہ لیا جائے گا یہ فیصلہ ابھی نہیں کیا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا،شہر کی حالت زار کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے انشاء اللہ کامیاب ہوکر عوام کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

محمد میاں سومرو کا مزیدکہنا تھا کہ جیکب آباد کے شہر ی صحت، تعلیم، روزگار سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے میری خواہش ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کروں ،2013کے عام انتخابات میں ہمارا پینل کامیاب ہوا تھا مگر دھاندلی کرکے نتائج کوتبدیل کیا گیا اس بار ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کسی کو دھاندلی کرنے نہیں دیا جائے گا اور امید ہے کہ انتخابات صاف و شفاف ہونگے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ بہت لوگ رابطے میں ہیں سیاست میں رابطے اور ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ان کو حتمی فیصلہ نہ سمجھا جائے ہم جو بھی فیصلہ کریں گے اس میں عوام کی بہتری ہوگی ،انہوں نے کہا کہ جیکب آباد شہر میں پینے کے پانی اور ڈرینج کا مسئلہ ہے جس کو حل کرنے کی فوری ضرورت ہے۔