سبی‘100سے زائد نئے بھرتی ہونے والے لیویز اہلکار 4ماہ سے تنخواہوں سے محروم ‘گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

منگل 11 اپریل 2017 22:48

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اپریل2017ء) سو سے زائد نئے بھرتی ہونے والے لیویز اہلکار 4ماہ سے تنخواہوں سے محروم گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے بے روزگاری تو ختم ہوگئی مکمل ٹائم ڈیوٹی دینے کے باوجود ماہانہ تنخواہ نہ مل سکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ لیویز سبی میں چند ماہ قبل بھرتی ہونے والے سو سے زائد لیویز اہلکار چار ماہ سے اپنی سرکاری تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث محکمہ لیویز میں خوشی سے بھرتی ہونے والے اہلکار شدید مالی بحران کا شکار ہیں ماہانہ تنخواہ نہ ملنے کے باعث گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں جبکہ روزانہ خرچ بھی مشکل سے پورا کیا جارہا ہے چار ماہ سے لگاتار باقاعدگی کے ساتھ ڈیوٹیاں دینے کے باوجود تنخواہ نہ مل سکی عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سبی میں لیویز اہلکاروں کو ان کی ماہانہ تنخواہ دی جائے تاکہ اہلکاروں کو درپیش مسائل ومشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :