Live Updates

محمد میاں سومرو کی سیاست میں انٹری

تحریک انصاف، مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے رابطے عارف علوی نے محمد میاں سومرو سے ملاقات کرکے ان کو عمران خان کا پیغام پہنچایا اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، سابق نگران وزیراعظم نے دعوت مسترد کردی

منگل 11 اپریل 2017 22:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) محمد میاں سومرو کی سیاست میں انٹری ، تحریک انصاف، مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے رابطے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی سیاست میں انٹری کے بعد مختلف پارٹیوں کی جانب سے ان کو اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی جارہی ہے مگر محمد میاں سومرو نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، گذشتہ روز تحریک انصاف سندھ کے صدر ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی نے محمد میاں سومرو سے ملاقات کرکے ان کو عمران خان کا پیغام پہنچایا اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر انہوں نے معذرت کرلی جبکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھی محمد میاںسومرو کو اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے اور 14اپریل کو ان کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے جس میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھی محمد میاں سومرو کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے اور ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ان کو پارٹی شمولیت کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208کی ٹکٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے ،مختلف پارٹیوں کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت کے بعد سومرو خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد میاں سومرو جیکب آباد کے حلقہ این اے 208سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے اور کامیابی کے بعد ہی وہ کسی پارٹی میں اعلان کریں گے تاہم ابھی تک انہوں نے کسی بھی پارٹی میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات