تمام شہری ریاست کی نظر میں برابرہونے چاہئیں،سینیٹر شیری رحمان

جمہوری ڈھانچے کی تعمیراوپر سے نیچے نہیں ، بلکہ نیچے سے اوپر ہوتی ہے، رہنماء پیپلز پارٹی کا تقریب سے خطاب

منگل 11 اپریل 2017 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2017ء) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں جاری لنڈن اسکول آف اکنامکس پاکستان کی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر پی پی پی پی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آئین صرف دستاویز نہیں، اس میںہمارے سارے حقوق بیان کئے گئے ہیں ،با معنی جمہوریت کے لئے شہریوں کو اسے آئینی استحقاق کے طور پر استعمال کرنا ہوگا، جمہوری ڈھانچے کی تعمیراوپر سے نیچے نہیں ، بلکہ نیچے سے اوپر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہمیں شمولیت اور شراکت کے بنیادی قدر پر دھیان دینا ہوگا، پاکستان ایک یک رنگ ملک نہیں ہے یہا ںتمام شہریوں کو ریاست کی نظر میں برابری حاصل ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 1973 ء کے آئین کو بحال کیا اور چھوٹے صوبوں اور لوگوں میں احساس محرومی ختم کرنے کے لئے صوبوں کو تمام اختیارات منتقل کیے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے اختیارات پارلیمان کو منتقل کیے یہ پارٹی کا عزم اور منشور اور عوام کو عہد تھا۔ اس آئینی ترمیم کا مقصد صوبوں، قومی اداروں کو مضبوط کرناا ور عوامی اہمیت کے مسائل مقامی سطح پر جمہوری طریقے سے حل کر نے کو یقینی بنانا تھا۔

متعلقہ عنوان :