صوبہ ہزارہ تحریک کے شہداء کا لہو رنگ لائے گا، بابا حیدر زمان کی قیادت میں تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی، عبدالصبور قریشی

بدھ 12 اپریل 2017 14:23

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2017ء) تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما عبدالصبور قریشی نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ تحریک کے شہداء کا لہو رنگ لائے گا، قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان کی جرات مند اور ولولہ انگیز قیادت میں جلد یا بدیر ضرور تحریک صوبہ ہزارہ اپنے مشنری مقاصد میں کامیاب ہو گی، اگر مفادات کے اسیر رہنما ذاتی مفادات کے حصول کیلئے تحریک کی پیٹھ میں چھرے گھونپ کر اپنی راہیں جدا کر کے تحریک کو کمزور نہ کرتے تو اس وقت تک تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو چکی ہوتی، اس لئے ہزارہ کے سیاستدان سجدہ سہوہ کرتے ہوئے بابا حیدر زمان کی قیادت میں پوری قوت سے یک جان ہو کر ہزارہ دھرتی اور عوام کے وسیع تر مفاد میں صوبہ ہزارہ کے قیام کی تحریک کو کامیابی کی معراج پر پہنچا کر صوبہ ہزارہ کا قیام عمل میں لا کر ہزارہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر کے ان کی امنگوں پر پورا اتریں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک بیان میں عبدالصبور قریشی نے کہا کہ قائد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان کی دلولہ انگیز قیادت میں ہزارہ بھر کے اضلاع کے عوام صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے پوری تندہی سے متحرک ہیں۔

متعلقہ عنوان :