ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے صدارتی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

بدھ 12 اپریل 2017 14:47

ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے صدارتی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی ..
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2017ء) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے ملک میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے قبل ازیں ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہدایت پر صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اس انتخاب میں اپنے ساتھی حامد بغائی کی حمایت کریں گے۔

محمود احمدی نژاد نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ انہیں آیت اللہ علی خامنہ ای سے کیا ہوا وعدہ یاد ہے لیکن وہ یہ نہیں سمجھتے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ان پر صدارتی انتخاب میں حصہ لینے پر کوئی پابندی عائد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :