خفیہ معلومات ہیںامریکا شام میں کیمیائی حملوں کی سازش کر رہا ہے، روسی صدر

بدھ 12 اپریل 2017 15:12

خفیہ معلومات ہیںامریکا شام میں کیمیائی حملوں کی سازش کر رہا ہے، روسی ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2017ء) روس کے صدر ولاد میر پیوٹن نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا شام میں کیمیائی حملوں کی سازش کر رہا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولاد میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس خفیہ معلومات ہیں کہ امریکا شام میں جعلی کیمیائی حملوں کی تیاری کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ گزشتہ ہفتے شام کے صوبے ادلب میں ہونے والے کیمیائی حملوں کی آزاد تحقیقات کو یقینی بنائے کیونکہ امریکا جھوٹے الزام لگا کر شام کے صدر بشار الاسد کو بدنام کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ شام کی حکومت کیمیائی حملوں میں ملوث ہے، روس کے ساتھ شام کے مسئلے پر کشیدگی حد سے زیادہ نہیں بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نیوی کی مغربی بحرالکاہل کی جانب پیش قدمی ایک دانشمندانہ اقدام ہے جب کہ امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن روس کے دورے پر ہیں اور وہ روس کی عسکری قیادت سے بھی تنازعات کے حل پر بات کریں گے

متعلقہ عنوان :