ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ لیاقت علی خان کا ڈسٹرکٹ جیل باغ کا اچانک دورہ

جیل میں قیدیوںمیں دستیاب سہولیات‘ر بیرکوں کی صفائی ستھرائی قیدیوں کو کھانا پینے اورنماز کی سہولیات اور دیگر امورکے متعلق انکی شکایات سنیں

بدھ 12 اپریل 2017 15:12

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ لیاقت علی خان نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ جیل باغ کا اچانک دورہ کرکے قیدیوں سے انکے مسائل سنے اور جیل میں قیدیوںمیں دستیاب سہولیات جیل کے اندر بیرکوں کی صفائی ستھرائی قیدیوں کو کھانا پینے اورنماز کی سہولیات اور دیگر امورکے متعلق انکی شکایات سنیں ۔اور انکے ازالہ کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایا ت بھی دی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ نے اس سے قبل دورہ کے موقع پر جیل حکام کوقیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے جو ہدایات دی تھی وہ بھی چیک کی اوران پر جیل انتظامیہ کی طرف سے عمل داری پر اطمینان کااظہار کیا اور جیل کے اندر صفائی کے انتظاما ت کو بھی تسلی بخش کرار دیا اس موقع پرا ن کے ہمراہ سنیئر سول جج باغ ظفر محمود جیل سپرٹینڈ نٹ ،فیض الرحمان عباسی ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سردار پرویز خان ،پبلک پراسیکوٹر باغ فضل حسین ،سپرٹنڈنٹ سیشن کورٹ باغ راجہ غلام رسول ،ڈپٹی جیل سپرٹنڈنٹ باغ اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ کے دورہ کے دوران قیدیوںنے اپنے مسائل بھی پیش کیے ۔جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ نے موقع پر ہدایت کی قید یوں نے بتایاکہ جیل کے اندر بیمار ہونے کی صورت میں انہیں علاج معالجہ کی سہولت صیح طریقہ سے فراہم نہیں ہورہی ۔جیل میں ڈاکٹر کی سہولیات دسیتاب نہیں ہیں ۔جس پر انہوںنے محکمہ جات کو ہدایات دی کی جیل کے اندر قیدیوں کے لیے علاج معالجہ کے لیے مستقل ڈاکٹر تعینات کیاجائے ۔

اورجو قیدی ہسپتال میں چیک اپ کے لیے ریفر کیے جاتے ہیں انکے لیے سیکورٹی کے انتظامات بھی کریں اور قیدیوں کو ادویات کی فراہمی زکوة فنڈیا کسی بھی طورپر سرکاری سطح پر فراہم ہونی چاہیے ۔اس موقع پر انہوںنے قیدیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہاکہ جیل میں آپ کی دیکھ بھال اور حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے آپ لوگ یہاں راہ کر اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے اور جیل کے عرصہ کو قیمتی بنانے کے لیے قرآن پاک حفظ کریں ۔

متعلقہ عنوان :