پیوٹن پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے خواہش ہے روسی صدر پاکستان کا دور ہ کریں ، مشاہد حسین سید

روسی صدر نے ایک بار پھر روس کو ایک اہم طاقت کے طور پر روشناس کروایا ہ، افغانستان میں روسیوں کے خلاف جہاد غلطی تھی جسکا آج تک خمیازہ بھگت رہے ہیں،چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے دفاع کا تقریب سے خطاب

بدھ 12 اپریل 2017 16:28

پیوٹن  پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے خواہش ہے روسی صدر پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کو ایک مرتبہ پھر دنیا کی اہم طاقت کے طور پر روشناس کروایا ہے اور روس کے ٹوٹنے کے بعد امریکہ دنیا میں ایک سپر پاور رہ گیا تھا اب پیوٹن نے دنیا کو یونی پولر دنیا میں تبدیل کردیا ہے پیوٹن پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیوٹن کی سوانح حیات کے حوالے سے ڈاکٹر نجمعہ سمر بٹ کی روسی زبان سے ترجمہ کی گئی کتاب مرد آہن کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان نے جو افغانستان میں روسیوں کے خلاف جہاد کو فروغ دینے کی غلط کی تھی اس کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیوٹن کے دور میں روس پاکستان کے تعلقات کو فروغ ملا ہے انہوں نے کہا کہ روس نے یورپی ممالک اور ہارٹ آف ایشیا کانفرنس جو کہ گزشتہ سال بھارت میں ہوئی تھی میں روس نے پاکستان کیخلاف قراراداد نہیں آنے دی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ پیوٹن پاکستان کا دورہ کریں اور وزیراعظم جون میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں آستانہ میں شرکت کرینگے اور وہاں ان کی ملاقات روس سے ہوگی مشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان چین اور روس کے خطے میں تعلقات اور تعاون کو فروغ مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ پیوٹن کا اکیسویں صدی کے بڑے ر ہنمائوں میں شمار ہوا ہے جبکہ پہلے کہا جاتا تھا کہ دنیا کے مختلف ممالک کی انتخابات کا فیصلہ امریکہ میں ہوگا لیکن امریکہ میں حال ہی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کہا گیا ہے کہ روس نے مواخذے اور ٹرمپ کو جتوایا انہوں نے کہا کہ روس نے داعش کیخلاف اہم اقدامات اٹھائے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روس کے پاکستان میں سفیر ایلیکسی دیدیو نے کہا کہ صدر پیوٹن کے حوالے سے کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت اعزاز ہے روسی صدر اور دیگر قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے حق میں ہے انہوں نے مشاہد حسین سید کی بات کی تصدیق کی کہ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ صدر پیوٹن کی آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ملاقات متوقع ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نجمہ السحر بٹ نے روسی زبان سے اردو زبان میں صدر پیوٹن کی کتاب کا ترجمہ کرکے احسن اقدام کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی روسی سفیر نے دونوں ممالک کے ثقافت اور آرٹ کو فروغ دینے کو مزید ضرورت پر زور دیا کتاب کے ترجمان نگار ڈاحٹر نجمہ السحر بٹ نے کہا کہ روس اور روسین کے حوالے سے ہمارے ملک میں ابہام پایا جاتا ہے اور اس کتاب اور دیگر ترجموں سے اس ابہام کو ختم کرنا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ پیوٹن شخصیت سے متاثر ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افراسیاب خٹک نے کہا کہ بدقسمتی سے روس پاکستان کے نزدیک ہونے کے باوجود ماضی میں ہم نے سمندر پار طاقتوں کو زیادہ اہمیت دی اور روس کیخلاف بیان بہت پروپیگنڈہ کیا گیا اب تو روس کی خفیہ ایجنسی کے جی پی کی دستاویزات سامنے آچکی ہیں اور اس میں بھی بات سامنے آگئی ہے کہ روس نے افغانستان میںمداخلت گرم پانیوں کیلئے نہیں کی تھی انہوں نے کہا کہ داعش اور دیگر شدت پسند تنظیموں کیخلاف آخری لڑائی روس اور چین لڑینگے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں پاک روس تعلقات کو مزید فروغ ملے گا کتاب کو شائع کرنے والے پبلشر جمہوری پبلیکشن کے سربراہ اور معروف کالم نگار فرخ سہیل گوندل نے کہا کہ پیوٹن منافق نہیں اور جن روسی صحافیوں نے ان سے اس کتاب کیلئے انٹرویو کئے ا نہیں جو باتیں نہیں بتانی چاہیے اس کے حوالے سے بھی جواب دیا گیا اس پر وہ بات نہیں کرنا چاہتے انہوں نے کہا کہ پیوٹن نے غربت میں زندگی بسر کی ہے اور اب کی قیادت میں روس دنیا میں دوبارہ مضبوط ہوا جو کہ بڑی طاقت کے طور پر ابھرا ہے