بھارتی ایجنٹ کی سزا پر عملدرآمد کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پرپاکستان اپنے فیصلے کا دفاع کریگا ‘ برابری کی بنیاد پر چاروں صوبوں میں ترقیاتی کام کروائے جائیں ‘ کسی ای ک کی طرف زیادہ توجہ دینے سے صوبوں کے درمیان نفرت بڑھے گی

عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی امیر حیدر ہوتی کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 12 اپریل 2017 20:42

بھارتی ایجنٹ کی سزا پر عملدرآمد کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پرپاکستان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اورسابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنٹ کی سزا پر عملدرآمد کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پرپاکستان اپنے فیصلے کا دفاع کرے گا ‘ برابری کی بنیاد پر چاروں صوبوں میں ترقیاتی کام کروائے جائیں ‘ کسی ای ک کی طرف زیادہ توجہ دینے سے صوبوں کے درمیان نفرت بڑھے گی۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی ایجنٹ ملک میں دہشت گردی ‘ قومی سلامتی کے خلاف کام کرتا رہا ہے۔ کلبھوشن یادیو نے خود ان تمام حرکات کا اعتراف کیا پھر قانون کے مطابق عدالت نے اسے سزا سنائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے بین الاقوامی سطح پر بھارتی ایجنٹ کی سزا کے حوالے سے اپنا دفاع کرے گا۔

(جاری ہے)

ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک مجرم ملک میں دہشت گردی کا اعتراف کرے تو اس کو چھوڑ دیا جائے ۔ ممکن نہیں پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے کسی کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گا۔ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ چاروں صوبوں میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام کروائے جائیں کسی ایک صوبے کی طرف زیادہ توجہ دینے سے دوسرے صوبوں کے درمیان نفرت بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام کروائے جائیں تو عوام کے مسائل کسی حد تک کم ہو سکتے ہیں۔ …(رانا+ و خ)