کلببھوشن یادیو جیسے ناسوروں نے ملک کے امن کو تباہ کرکے رکھ دیا ، وطن کی سلامتی سب سے پہلے عزیز ہے جو بھی ملکی سلامتی کے خلاف کوئی قدم اٹھائے اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے،سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا تقریب سے خطاب

بدھ 12 اپریل 2017 21:47

کلببھوشن یادیو جیسے ناسوروں نے ملک کے امن کو تباہ کرکے رکھ دیا ، وطن ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وطن کی سلامتی سب سے پہلے عزیز ہے جو بھی ملکی سلامتی کے خلاف کوئی قدم اٹھائے اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ کلببھوشن یادیو جیسے ناسوروں نے ملک کے امن کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، حضرت امام علی ? کا درس وحدت کا درس ہے اسی لئے ہم سب کو متحد ہو کر اسلام و پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا چاہیے جو آپس میں لڑانے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار حضرت موسٰی پاک شہید پر جشن مولود کعبہ حضرت امام علی ? کے یوم ولادت باسعادت کے سلسلے میں دربار عالیہ حضرت موسی پاک شہید ? کے سجادہ نشین مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی کے ہمراہ کیک کا ٹنے کی منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرالحاج شفقت حسنین بھٹہ، مخدوم یزدانی گیلانی، مخدوم صدرالدین گیلانی، مخدوم ابوالحسن گیلانی،کامران بھٹہ ،واصف بٹ ودیگر بھی موجود تھے مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ کلببھوشن جیسے ناسوروں نے ملک کے امن کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے لیکن آج ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ، مستحکم ہیں اور پاک آرمی دنیا کی بہترین آرمی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے جو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے دن رات ایک کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :