ہمیں اقتدار نہیں الگ صوبہ چاہیے، جو لوگ بھی الگ صوبہ مانگ رہے ہیں انہیں الگ صوبہ دینا پڑے گا،بابا حیدر زمان

بدھ 12 اپریل 2017 21:58

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان نے کہا ہے کہ ہمیں اقتدار نہیں الگ صوبہ چاہیے جو لوگ بھی الگ صوبہ مانگ رہے ہیں انہیں الگ صوبہ دینا پڑے گا ۔ بدھ کے روز ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان نے کہا کہ ہمیں الگ صوبہ چاہیے۔

(جاری ہے)

اقتدار نہیں‘ ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے ہزارہ ڈویژن کیلئے کچھ نہیں یا بلکہ یہ ہزارہ ڈویژن کو صوبہ بنانے میں رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو کوئی بھی الگ صوبہ مانگ رہا ہے انہیں دینا پڑے گا۔ مالاکنڈ صوبہ بھی دینا پڑے گا اور سرائیکی صوبہ بھی دینا پڑے گا‘ بہاولپور والے بھی الگ صوبہ مانگ رہے ہیں وہ بھی دینا پڑے گا انہوںنے کہ اکہ میں ایسے احتجاج کا قائل نہیں جس سے عوام کو پریشانی ہو جلسے سے خطاب کے بعد بابا حیدر زمان نے ایبٹ آباد شہر کے فورہ چوک میں دھرنا دے دیا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :