حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

حافظ سعید کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنا غیر قانونی ہے، نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیکر ان کی رہائی کا حکم دیا جائے،درخواست میں استدعا

بدھ 12 اپریل 2017 22:32

حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نظر بندی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے تحریری وضاحت طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں خافظ محمد سعید کی نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا۔

سماعت کے دوران اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حافظ سعید کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنا غیر قانونی ہے اس کو بنیاد بنیاد بنا کر ان کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیکر ان کی رہائی کا حکم دیا جائے۔ درخواست پر مزید سماعت 20 اپریل کو ہوگی۔ (ایم خالد)