ایس ایس پی نیاز کھوسو نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کیخلاف اربوں کی کرپشن کی تحقیقات نیب سے کرانے اور ان کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیلئے عدالت عالیہ سندھ میں آئینی درخواست دائر

بدھ 12 اپریل 2017 22:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء) ایس ایس پی نیاز کھوسو نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات نیب سے کرانے اور ان کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے عدالت عالیہ سندھ میں آئینی درخواست دائر کررہی ہے،آئینی درخواست مین راؤ انوار پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ راؤ انوار نے 64 ممالک کے دورے کر کے 85 ارب روپے کی رقم غیر قانونی طور پر بیرون ممالک منتقل کی ہے،درخواست گزار کے مطابق راؤ انوار 9 سال سے ایس ایس پی تعینات ہے اس دوران اس نے اربوں روپے کی جائیداد یں اپنے و اہل خانہ کے نام سے بنائی ہیں،اس کے علاوہ راؤ انوارچائنا کڑنگ میں ملوث ہے،درخواست گزار کے مطابق راؤ انوار نے کرپشن کرنے کے لئے مند پسند افسران کو ملیر ضلع میں اہم پوسٹوں پر تعینات کررکھا ہے ،درخواست میں راؤ انوار کے علاوہ وفاقی وزارت داخلہ،نیب ،ایف آئی اے اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :