جیکب آباد،سیاستدانوں نے 2018کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ،

جوڑ توڑ اور سیاسی ملاقاتیں، محمد میاں سومرو کے طوفانی دورے، تعزیتوں کا سلسلہ پھرسے شروع

بدھ 12 اپریل 2017 22:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) جیکب آباد میںسیاستدانوں نے 2018کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ، جوڑ توڑ اور سیاسی ملاقاتیں، پرانے حلیف حریف بننے لگے ،وفاداریاں تبدیل، محمد میاں سومرو کے طوفانی دورے، تعزیتوں کا سلسلہ پھرسے شروع۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سیاستدانوں نے 2018ء کے عام انتخابات کی تیاریاں ابھی سے تیزکردی ہیں اور انتخابات کے دن قریب آتے ہی پرانے حلیف اب حریف بننے جارہے ہیں ، سیاسی ملاقاتیں جوڑ توڑ اور وفاداریاں تبدیل ہونے کی وجہ سے سیاستدان پریشان ہونے لگے ہیں جبکہ سیاستدان اپنا خاندانی کارڈ بھی استعمال کررہے ہیں اور اپنی برادری کو اعتماد میں لینے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں، جیکب آباد کے سیاسی منظر نامے میں تبدیلی کی علامت سمجھے جانے والے کھوسو خاندان بھی سیاسی پارٹیوں سے بیزار لگ رہے ہیں کیوں کہ جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14پر کھوسو برادری کے سردار مرحوم محمد مقیم خان کھوسو رکن سندھ تھے ان کی وفات کے بعد ان کی خالی ہونے والی نشست پر کھوسو برادری کی جانب سے ان کے بیٹے نو مقرر کئے گئے سردار سخی عبدالرزاق کھوسو کو پیپلز پارٹی کی ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا مگر پارٹی کی قیادت نے ان کے مطالبے کو نظر انداز کرتے ہوئے پہنور خاندان کے چشم و چراغ میر زیب خان پہنور کو ٹکٹ دی جس پر کھوسو برادری پارٹی سے ناراض ہے اور سردار سخی عبدالرزاق کھوسو بھی پارٹی کے ایسے فیصلے پر نالاں ہیں پارٹی کے ایسے فیصلے بعد وہ پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں اب ان کے سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو کے ساتھ تعلقات میں اضافہ ہوا ہے اور ذرائع کے مطابق وہ آئندہ انتخابات میں محمد میاں سومرو کی حمایت کا فیصلہ کرچکے ہیں ،جبکہ دوسری جانب دیگر پارٹیوں اور برادریوں کی جانب سے بھی پرانے حلیفوں کو خیر آباد کہنے کا ایک سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، محمد میاں سومرو نے انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں جیکب آباد میں اپنے ڈھیرے جمع لیئے ہیں اور وہ مختلف برادری، سیاسی پارٹیوں اور برادری کے ساتھ رابطے تیز کردئیے ہیں جبکہ پرانی تعزیتوں کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہوچکا ہے ، محمد میاں سومرو کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر برادری کا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں برادری کے لوگوں نے شرکت کی، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمد میاں سومرو نے کہا کہ عوام سے ہونے والی ذیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا اور عوامی فنڈز کو لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا،انہوں نے کہا کہ عوام میرے ساتھ ہے اور عوام کی طاقت سے شہر کی تقدیر بدلیں گے، جلسے سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو ، محمد اسلم ابڑو، محمد اکرم ابڑو اور دیگر نے بھی خطاب کیا، دوسری جانب جماعت اسلامی ضلع کے وفد نے ضلع امیر عبدالحفیظ بجارانی کی قیادت میں محمد میاں سومرو سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال گیا۔

متعلقہ عنوان :