کلبھوشن کو ملٹری کورٹ کی طرف سے دی جا ے والی سزاے موت کے بعد نیشنل اسمبلی میں بیٹھے ہو ئے کئی کلبھوشنوں کی زبانوں کو تا لے لگ گئے اب وہی لوگ کلبھوشن کو بچا نے کی پوری کو شش کر یںگے‘ کالا باغ ڈیم پاکستان کے لیے زندگی موت کا سوال ہے فوری طور پر کالا با غ ڈیم کے لیے بجٹ کا اعلان کیا جا ئے

تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ پریس کانفرنس

بدھ 12 اپریل 2017 23:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ کلبھوشن کو ملٹری کورٹ کی طرف سے دی جا ے والی سزاے موت کے بعد نیشنل اسمبلی میں بیٹھے ہو ئے کئی کلبھوشنوں کی زبانوں کو تا لے لگ گئے پوری قوم جا نتی ہے کہ چند لوگ پاکستان کے خلاف نیشنل اسمبلی میں تو زہر اگلتے ہیںمگر بھار ت اور افغانستان کے خلاف کسی کے منہ سے کو ئی بات سننا پسند نہیں کرتے اب وہی لوگ کلبھوشن کو بچا نے کی پوری کو شش کر یںگے بھارت کو کلبھوشن کی سزا موت پر تکلیف ہے پوری قوم کی خوا ہش ہے کہ بھارتی جا سوس انسا نیت کے قا تل کو پھانسی ہو نی چا ہیے کالا باغ ڈیم پاکستان کے لیے زندگی موت کا سوال ہے فوری طور پر کالا با غ ڈیم کے لیے بجٹ کا اعلان کیا جا ئے وہ گز شتہ روز یہاں پریس کا نفرنس کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عا بد شیر علی ،سعد رفیق ،خواجہ آصف جب اپوزیشن میں تھے تو انکی زبان پر ایک ہی رٹ تھی کہ حکو مت میں آ کر کالا با غ ڈیم بنا ئیں گے اب انکی زبان کو بھی تا لے لگے ہو ئے ہیں اب حکو مت میں یہں کیوں کالا با غ ڈیم کا نام نہیں لیتے انہوں نے کہا میرا کرا چی سے لیکر پشاور تک پیٹرول پمپس کا کاروبار ہے انتہا ئی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکو مت نے کیرو سین آئل کی قیمت عوام کی سہو لت کے لیے کم ہو ئی ہے مگر غریب عوام 105روپے لیٹر تیل لیکر استعمال کر رہی ہے اس کے برعکس پیٹرول پمپ ما لکان لا ئٹ ڈیزل اور پیٹرولیم مصنوعات مین اس کی ملاوٹ کر رہے ہین جس عوام کا نقصان ہو رہا ہے حکو مت ایسے پیٹرول پمپس کے لا ئسنس فوری طور پر منسو خ کرے جو اس گنا ئونے جرم میں ملوث ہیں۔