9 ارب کی کرپشن میں ملوث پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر

بدھ 12 اپریل 2017 23:07

9 ارب کی کرپشن میں ملوث پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء) 479 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لئے عدالت عالیہ سندھ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین بیمار ہیں اور ان کے بارے میں 9 رکنی میڈیکل بورڈ نے تجویز دی ہے کہ ملزم عاصم حسین کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے،ڈاکٹر عاصم حسین کو کمر میں تکلیف ودیگر علاج کرانے کی ضرورت ہے ،جن کے لئے بیرون ملک جانا ضروری ہے ،لہذا ان کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے ،آئینی درخواست میں قومی احتساب بیورو ،وزارت داخل ودیگر کو فریق بناتے ہوئے جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔