لاہور:دینی جماعتوں کا حافظ سعید کی رہائی کیلئے تحریک چلانیکا اعلان

حافظ سعید کی نظر بندی جلدختم کرکے انہیں رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی جلسے،جلوس اور مظاہرے کرینگے،دینی جماعتوں کے راہنمائوں کا خطاب

بدھ 12 اپریل 2017 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) دینی جماعتوں کا حافظ سعید کی رہائی کیلئے تحریک چلانیکا اعلان۔پاکستان میں دہشتگردی اور کشمیر میں مسلمانوں کا خون بہانے پر بھارت کیخلاف جہاد فرض ہوچکا ہے ۔کلبھوشن کوجلدپھانسی اوربھارت کو عالمی دہشتگردی قرار دلوانے کیلئے آواز بلند کی جائے۔حافظ سعید کی نظر بندی جلدختم کرکے انہیں رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی جلسے،جلوس اور مظاہرے کرینگے ان خیالات کا اظہار کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں مولانا پیر سلمان منیر سجادہ نشین سمبڑیال شریف کی زیر صدارت منعقد ہ کل جماعتی نیوزکانفرنس سے تمام مکاتب فکر کی دینی جماعتوں کے راہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی،جے یو پی،ورلڈ پاسبان ختم نبوت، جماعت اسلامی ،تحریک آزادئ کشمیر،عالمی تحریک تحفظ حرمین،جمعیت اہلحدیث، تحریک ملت جعفریہ،سنی علماء فورم، تحریک ناموسِ رسالتؐ ،مجلس احرار اسلام،مسلم لیگ (علماء و مشائخ)،عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت،وفاق المدارس العربیہ،خاکسار تحریک،مصطفائی جسٹس موومنٹ اور تحریک حرمت رسولؐ کے راہنمائوں علامہ محمد ممتاز اعوان،مولانا امیر حمزہ،علامہ زبیر احمد ظہیر،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،علامہ ایاز ظہیر ہاشمی،علی عمران شاہین،شیخ محمد نعیم بادشاہ،مولانامحمد یوسف احرار،مولانا رجیع اللہ خان،قاری محمد حنیف حقانی، میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، شفیق رضا قادری،حافظ نعمان حامد، ڈاکٹر شاہد نصیر،مولانا عبد النعیم ،علامہ وقار الحسنین نقوی،علامہ اصغر عارف چشتی،پیر ایس اے جعفری ، عباس علی صدیقی اور عمر ممتاز اعوان نے کہا کہ حافظ محمد سعید کی بلاجواز نظربندی بدترین بھارت نوازی کا منہ بولتا ثبوت ہے سیاستدانوں کی بھارت نوازی المیہ ہے بھارت پاکستان میں کھلم کھلا دہشتگردی کرارہا ہے اور ہمارے حکمران ان سے تجارت اور محبت کی پینگیں بڑھا رہے ہیں بھارت کشمیر میں حریت پسند راہنمائوں کو نظر بندجبکہ پاکستانی حکومت آزادی کشمیر کے علمبرداروں کو نظر بند کررہی ہے حکمرانوں کے اس عمل سے تحریک آزادئ کشمیر کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت وقت فوری طور پر حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرکے انہیں فی الفور رہا کرے بصورت دیگر دینی جماعتیں اسکے خلاف ملک بھر میں احتجاج کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے احتجاجی جلسے ،جلوس،ریلیاں اورمظاہرے کیے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :