امریکا سے تعلقات ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد خراب ہوئے، روس

اعتماد کے ساتھ کام کرنے اورفوجی سطح پرامریکا سے تعلقات بہتر نہیں ہوئے بلکہ بگڑے ہیں،پیوٹن

جمعرات 13 اپریل 2017 12:13

امریکا سے تعلقات ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد خراب ہوئے، روس
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ جب سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالا ہے، روس کے امریکا کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے ہیں۔ انھوں نے شام کے صدربشارالاسد کی حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔روسی ٹی وی کوانٹرویو میں صدر پیوٹن نے کہا کہ اعتماد کے ساتھ کام کرنے اورفوجی سطح پرامریکا سے تعلقات بہتر نہیں ہوئے بلکہ بگڑے ہیں۔

(جاری ہے)

روسی صدر نے شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ شامی فوج نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیی اس کا کوئی ثبوت نہیں لیکن اس سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ضرور ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ روس نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے بڑے ذخیرے کو ختم کرنے کا کام پوری ذمے داری سے ادا کیا ہے۔ اگرکسی کو کوئی شک ہے تو اقوام متحدہ کے ذریعے معائنہ کرایا جاسکتا ہے۔