ڈونلڈ ٹرمپ نے بشار الاسد کووحشی درندہ، قصاب اور جلاد قرار دیدیا

جمعرات 13 اپریل 2017 14:53

ڈونلڈ ٹرمپ نے بشار الاسد کووحشی درندہ، قصاب اور جلاد قرار دیدیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بشار الاسد کووحشی درندہ، قصاب اور جلاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں جاری وحشیانہ خانہ جنگی کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے، شام میں دہشت گردوں کو ہرصورت میں شکست سے دوچار کرنے کے بعد پناہ گزینوں کی بحالی کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسد رجیم کے بارے میں سخت اور تند وتلخ لہجے میں بات کرتے ہوئے بشار الاسد کووحشی درندہ، قصاب اور جلاد قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بشار الاسد کے جرائم کی روک تھام کے لیے اب کچھ کرنا ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شیرخواروں اور کم سن معصوم بچوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بشار الاسد کو وحشی حیوان قرار دیا تھا۔ ان کا اشارہ صدر اسد کی اپنی قوم پر بیرل بموں اور کیمیائی ہتھیاروں سیحملوں کی طرف تھا جن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بے گناہ شہری مارے گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اتحادیوں میں خدشات پیدا کرنے والا بیان واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو اتحاد اب ناکارہ نہیں رہا ہے۔وائٹ ہائو س میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹوٹینبرگ سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات نے اس اتحاد کی اہمیت کو کم کر دیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا میں نے کہا تھا کہ یہ ناکارہ تھا، تاہم اب یہ ناکارہ نہیں ہے۔

امریکی صدر نے بارہا نیٹو اتحاد کے مقاصد پر سوال اٹھایا تھا اور وہ ہمیشہ اس اتحاد کے لیے امریکہ کی ادائیگیوں کو غیر منصفانہ قرار دیتے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا میں نے ان سے شکایت کی ہے کہ طویل عرصہ قبل انھوں نے ایک تبدیلی لائی تھی اب انہیں شدت پسندی کے خلاف لڑنا ہوگا۔میں نے کہا یہ نیٹو ناکارہ تھا لیکن اب یہ ناکارہ نہیں رہا۔

متعلقہ عنوان :