حکومت آزادکشمیر ٹیوٹا ملازمین کو مستقل کرنے کا فوری نوٹیفکیشن جاری کری31 دسمبر کے بعد پانچ ماہ ہونے کو ہیں ‘دھرنے پر بیٹھے ملازمین کا حکومت کا نوٹس نہ لینا ناقابل فہم ہے

آزادکشمیر سکول ٹیچر ارگنائزیشن کے رہنماہ شیخ معراج خالد کی بات چیت

جمعرات 13 اپریل 2017 16:42

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء) آزادکشمیر سکول ٹیچر ارگنائزیشن کے رہنماہ شیخ معراج خالد نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر ٹیوٹا ملازمین کو مستقل کرنے کا فوری نوٹیفکیشن جاری کری31 دسمبر کے بعد پانچ ماہ ہونے کو ہیں لیکن دھرنے پر بیٹھے ملازمین کا حکومت کا نوٹس نہ لینا ناقابل فہم ہے۔ ملازمین سے فرائض کی ادائیگی کا تقاضا کیا جاتا ہے۔

لیکن غریب ملازمین کا کوئی حق بھی ہوتا ہے ان کے بچے ہوتے ہیں۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان خود اندازہ کریں اگر چار ماہ ان کے گھر میں کھانے کے لئے کچھ نہ ہو اور ان کے بچے بھوکے ہوں ان کے دل پر کیا گزرے گی۔ جناب وزیر اعظم لوگوں کے چولہے بجھانا گڈ گورننس نہیں ہوتی مہربانی فرمائیں ان بے چارے ملازمین کو مستقل کریں ظلم کر کے خدا کے عذاب کو دعوت نہ دی جائے پہلے شدید سردی میں اور اب گرمی میں بے چارے احتجاجی مظاہرین دو وقت کی روٹی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

خدا کی ذات جلال میں آئی تو وقت کے جھوٹے خدا غرق ہوجائیں گے۔انسانیت مسلمانیت کے دعویدار کدھر مر گئے ہیں۔ زنجیر ہلائی جا رہی ہے لیکن سننے والے بہرے ہو چکے ہیں۔ آزادکشمیر کی جملہ ملازمین تنظیموں سے درخواست ہے کنٹریکٹ ایڈہاک ور چارج ملازمین کی مستقلی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ آزادکشمیر ٹیچر ارگنائزیشن دامے درمے سخنے مظلوم ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے ان کے عزم صمیم کو سلام پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :