ملالہ یوسف زئی پاکستان کا قابل فخر اثاثہ،کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب، اعزازی شہریت ایک اور اعزاز ہے‘شہبازشریف

جمعرات 13 اپریل 2017 19:02

ملالہ یوسف زئی پاکستان کا قابل فخر اثاثہ،کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہے اور کینیڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب اورکینیڈا کی اعزازی شہریت ملنا ملالہ یوسف زئی کیلئے ایک اور اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے کم عمری میں کئی بین الاقوامی اعزازات حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ فروغ تعلیم کیلئے ملالہ کی جدوجہد قابل ستائش ہے اور امن کیلئے بھی ملالہ کا کردارلائق تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کی بہادر بیٹی ہے اور قوم کو اس پر فخر ہے۔