صاحبزادہ حامد رضا کی چوہدری شجاعت حسین اور علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات

نئے سیاسی اتحاد پر مشاورت کی گئی اور مختلف سیاسی رہنمائوں سے رابطوں کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا

جمعرات 13 اپریل 2017 19:02

صاحبزادہ حامد رضا کی چوہدری شجاعت حسین اور علامہ راجہ ناصر عباس سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران نئے سیاسی اتحاد پر مشاورت کی گئی اور مختلف سیاسی رہنمائوں سے رابطوں کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کل بھوشن کی سزا پر بھارت کا واویلا بلا جواز ہے۔ بھارت کے کالے کرتوت دنیا کے سامنے لانے کا وقت آگیا ہے۔ حکومت بھارت کے خلاف زور دار سفارتی مہم چلائے۔ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عزیر بلوچ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارتی دھمکیوں کی بات نہ ہونا افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کو ئی خارجہ پالیسی نہیں۔ پاک افغان کشیدگی کا فائدہ بھارت اٹھا رہا ہے۔ ملکی سلامتی کیلئے بھارت نواز عناصر کا قلع قمع ضروری ہے۔ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ علامہ را جہ ناصر عباس نے کہا کہ حکمران لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہیں۔ پاکستان ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے۔ بھارت ہمارے ملک میں مداخلت بند کرے۔ کل بھوشن کو پھانسی کے آرڈر پر جلد عملدرآمد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :