مردان یونیورسٹی میں فسادات پھوٹ پڑے

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پوسٹ کرنے کے الزام پر ایک طالب علم قتل کر دیا گیا، ایک شدید زخمی

muhammad ali محمد علی جمعرات 13 اپریل 2017 19:02

مردان یونیورسٹی میں فسادات پھوٹ پڑے
مردان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اپریل2017ء) مردان یونیورسٹی میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر مردان میں واقع عبدالولی خان یونیورسٹی میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پوسٹ کرنے کے معاملے پر فسادات پھوٹ پڑے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق 3 سے 4 ہزار کے قریب طلبہ کے ہجوم نے یونیورسٹی کے ایک طالب علم مشال کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پوسٹ کرنے کے الزام پر قتل کر ڈالا۔ جبکہ مشال کے دوست عبداللہ کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں ملوث 20 افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ جبکہ یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :