فوج نے کوئی بھی کیمیائی حملہ نہیں کیا ، اطلاعات 100فیصد جھوٹی ہیں ،بشار الاسد

معاملے کی صرف ’غیر جانبدار‘ تحقیق کی اجازت دیں گے جسے ’سیاسی مقاصد‘ کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے، انٹرویو

جمعرات 13 اپریل 2017 20:53

فوج نے کوئی بھی کیمیائی حملہ نہیں کیا ، اطلاعات 100فیصد جھوٹی ہیں ،بشار ..
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2017ء) شام کے صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ ان کی افواج کی جانب سے کیمیائی حملہ کیے جانے کی اطلاعات ’سو فیصد‘ جھوٹ پر مبنی ہیں۔،2013 میں اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے تمام ذخیرے بین الاقوامی انسپکٹروں کے حوالے کر دیے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم امریکہ، عالمی ادارہ صحت اور کیمیائی ہتھیاروں کے انسپکٹروں نے اس دعوے پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے انٹرویو میں بشار الاسد کا کہنا تھا کہ ’کسی حملے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا۔ ہم نے اپنے کیمیائی ہتھیار پہلے ہی دے دیے تھے۔ اور اگر وہ ہمارے پاس ہوتے بھی تو ہم انھیں استعمال نہیں کرتے۔‘ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کی صرف ’غیر جانبدار‘ تحقیق کی اجازت دیں گے جسے ’سیاسی مقاصد‘ کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے۔۔

متعلقہ عنوان :