سینیگال میں تبلیغی اجتماع کے دوران آتشزدگی ،22 افراد جاں بحق، 100سے زائد زخمی،صدر کا متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس

عارضی خیموں میں آگ لگنے کے بعد اجتماع میں بھگدڑ مچ گئی، امدادی کارروائیوں میں مشکلات ،20 افرادکی حالت تشویشناک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،حکام

جمعرات 13 اپریل 2017 22:08

سینیگال میں تبلیغی اجتماع کے دوران آتشزدگی ،22 افراد جاں بحق، 100سے زائد ..
ڈاکار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء) سینیگال میں 3روز تبلیغی اجتماع کے دوران آتشزدگی کے باعت 22افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینگال کے مدینہ گوناس نامی علاقے میں مسلمانوں کے 3روزہ تبلیغی اجتماع کے دوران عارضی قائم کی گئی بستی میںاچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ تیز ہواں کے باعث آگ ساری خیمہ بستے ہیں پھیل گئی۔

(جاری ہے)

عارضی خیموں میں آگ لگنے کے بعد اجتماع میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ آگ لگنے کے بعد علاقے میں دھویں کے بادل نمودار ہوگئے ہیں اور بھگدڑ کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ 20 کے قریب افرادکی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔سینگال کے صدر میکے سال نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہا رکرتے ہوئے زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔سینگال اور دیگر افریقی ممالک کے مسلمان ہر سال اس مقام پر اکٹھے ہو کر عبادات کرتے ہیں جبکہ مذہبی رہنما ں کے خطاب بھی ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :