محکمہ تعلیم میں سفارش ،رشوت کا راستہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا گیا ہے ، شیرین اختر

ہر کام میرٹ پر کر رہے ہیں ،حلقے کے دورے پرہوں ، بارش ،برفباری سے ہونیوالے نقصانات کے ازالہ کیلئے بھرپور کوشش کرونگی، سیکرٹری تعلیم گلگت

جمعرات 13 اپریل 2017 23:07

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) رکن صوبائی و پارلیمانی سکریٹری برائے تعلیم شیرین اختر نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں سفارش اور رشوت کا راستہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے ،ہر کام میرٹ پر کر رہے ہیں ،اس وقت میں حلقے کے دورے پرہوں ، بارش اور برف باری سے ہونے والے نقصانات کی ازالہ کے لیے بھرپور کوشش کرونگی ، سکسہ ، چھوار اور تھنگموس کا دورہ مکمل کر چکی ہوں ،مزید گائوں اور محکمہ جات کا بھی دورہ کر رہی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چھوار گائوں میں پانی کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی سالانہ ADPسے واٹر چینل کے لیے 10لاکھ روپے رکھے ہیں۔تھنگموس میں سکول کے لیے دو اضافی کمروں کے لیے فنڈ مختص کر رہی ہوں ،گلگت بلتستان میں بہت مسائل ہیں،سب سے بڑا مسئلہ تعلیمی مواقع کا نہ ہونا ہے ، وزیر تعلیم حاجی ابراہیم ثنائی کے ساتھ مل کر لڑکیوں کے تعلیمی مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ یہاں کی ہر لڑکی اعلیٰ تعلیم گھر کے دہلیز پر حاصل کرے ۔

متعلقہ عنوان :