امید ہے افغانستان کا بحران سیاسی طریقے سے حل ہو جائے گا ،ْروس

افغانستان میں مسلح گروہوں کو غیرمسلح کرنے اور قومی آشتی کی ضرورت ہے ،ْ ولادی میر پیوٹن کا بیان

جمعہ 14 اپریل 2017 12:13

امید ہے افغانستان کا بحران سیاسی طریقے سے حل ہو جائے گا ،ْروس
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2017ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امید ہے افغانستان کا بحران سیاسی طریقے سے حل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میںروس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے افغانستان میں بحران کے شدّت اختیار کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روس کو امید ہے افغانستان میں بحران کے حل کے لئے تعطل ختم کرنے کے لئے فوجی روانہ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔روس کے صدر نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ تاجکستان میں تعینات روسی فوجیوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ولادی میر پیوٹن نے افغانستان کے آئین کو تسلیم کئے جانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افغانستان میں مسلح گروہوں کو غیرمسلح کرنے اور قومی آشتی کی ضرورت پر تاکید کی۔